انوکپور کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

جمعہ 27 جنوری 2023 20:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) بھارتی اداکار انو کپور کو سینے کی تکلیف کے باعث دہلی کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انو کپور کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی تاہم اب اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی صحت یاب بہتر ہو رہی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر سوشانت واٹل کے ماتحت سینے میں تکلیف کی وجہ سے ژ* داخل ہیں۔ انہیں مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/01/2023 - 20:43:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :