معروف اداکارہ نگہت بٹ کواپنے مداحوں سے جدا ہوئے تین برس بیت گئے

پیر 6 فروری 2023 12:27

معروف اداکارہ نگہت بٹ کواپنے مداحوں سے جدا ہوئے تین برس بیت گئے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) پی ٹی وی کی معروف اداکارہ نگہت بٹ کواپنے مداحوں سے جدا ہوئے تین برس بیت گئے ان کی برسی(کل) 7فروری منگل کو منائی جائے گی۔اداکارہ نگہت بٹ نے تین دہائیوں تک پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کیا، فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنے فن کا لوہا منوایا، کئی یادگار کردار نبھائے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نگہت نے ٹی وی ڈراما ’’خواہش‘‘ میں عابد علی کے ساتھ لازوال کردار اداکیا،ڈراما ’’لنڈا بازار‘‘ ان کی پہچان بنا۔ ڈراما سیریل ’’پیاس‘‘ اور ’’وارث‘‘ میں بھی ان کے کردار یادگار رہے۔1960 ء کی دہائی میں ادکارہ نگہت بٹ نے اسٹیج ڈراموں میں کام کیا، انہوں نے ’’اندھیرا اجالا‘‘ ڈرامے سے شہرت پانے والے مشہور اداکار عابد بٹ سے شادی کی۔ تین دہائیوں تک فن کی خدمت کرنے بعد نگہت بٹ نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارے اور مختلف امراض سے لڑتے ہوئے 7 فروری 2020 ء کوخالق حقیقی سے جاملیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2023 - 12:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :