ازبکستان کی یوتھ اور جونیئر کیٹگری ٹیم نے انٹرنیشنل گرلز ہینڈ بال چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان ٹیم نے دوسری اور تاجکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

منگل 7 مارچ 2023 22:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2023ء) ازبکستان کی یوتھ اور جونیئر کیٹگری ٹیم نے انٹرنیشنل گرلز ہینڈ بال چیمپیئن شپ جیت لی۔پاکستان کی ٹیم نے دوسری اور تاجکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نیو کیمپس جھنگ روڈکے سپورٹس ہال میں پانچ روز جاری رہنے والی انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔

کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرفائنل کے موقع پر مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے ونر،رنر اپ میں ٹرافیز اور دیگر ٹیموں میں بھی انعامات تقسیم کئے۔جنرل سیکرٹری ہینڈ بال ایسوسی ایشن سینٹرل ایشیاء حاجی محمد شفیق،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،آفیشلز اور شائقین ہینڈ بال بھی موجود تھے۔کمشنرنے گرلز ہینڈ بال میں انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ فیصل آباد میں عالمی معیار کے ہینڈ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیموں کے عمدہ کھیل کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ فیصل آباد میں دیگر کھیلوں کے بھی عالمی مقابلے منعقد ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے وننگ ٹیم کو مبارکباد اور دیگر ٹیموں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہینڈ بال گرلز ٹورنامنٹ جشن بہاراں کی تقریبات کا اہم حصہ تھا۔ازبکستان کی ٹیم کی کپتان نے بھرپور مہمان نوازی پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ فیصل آباد میں کھیل کر خوشی ہوئی آئندہ بھی ایسے ایونٹس منعقد ہوتے رہنے چاہیں۔۔
وقت اشاعت : 07/03/2023 - 22:07:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :