بھارتی اداکارہ کو پاکستانی لہنگا پہننا مہنگا پڑ گیا

منگل 21 مارچ 2023 22:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو اپنی شادی کے موقع پر پاکستانی ڈایزائنر فہد احمد کا لہنگا پہننے پر سوشل میڈیا میں ٹرول کا سامنا ہے۔اداکارہ کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی شادی کے لہنگے میں موجود ہیں جسے ایک پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹ کے کیپشن میں بھاسکر نے سرحد پار سے ایسے بہترین لباس بھیجنے پر پاکستانی ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا ہے جو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔

ایک صارف نے لکھا ’’پاکستان سے پریم کچھ زیادہ ہی ہے‘‘ جبکہ ایک صارف نے ان کے عمل کو ملک کیلئے شرمندگی قرار دیا۔دوسری طرف سوشل میڈیا میں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے لباس کی تعریف کی اور ان کو نیک تمناؤں کے پیغام بھیجے۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 22:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :