بھارتی ہدایتکار پردیپ سرکار 68 سال کی عمر میں چل بسے

جمعہ 24 مارچ 2023 22:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) مشہور بھارتی فلمساز پردیپ سرکار 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پردیب سرکار پرینیتا، ہیلی کاپٹر ایلا، لفنگے پرندے اور مردانی جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور تھے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر ساتھی ہدایتکار کی موت کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے دٴْکھ کا اظہار کیا۔پردیپ سرکار کی موت پر اداکار اجے دیوگن، منوج باجپائی اور نیل نتن مکیش، جنہوں نے فلمساز کے ساتھ فلم لفنگے پرندے میں کام کیا تھا ہدایتکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت کی۔

وقت اشاعت : 24/03/2023 - 22:59:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :