ڈرامہ انڈسٹری کو فروغ دینے میں میڈیا کا کردار اہم ہے‘ ہما میر

جمعرات 15 جنوری 2015 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)معروف اداکارہ و میزبان ڈاکٹر ہما میر نے کہا ہے کہ اس وقت ڈرامہ انڈسٹری فلم انڈسٹری اور فیشن انڈسٹری اپنے عروج پر ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ میڈیا کا کردار ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا صنعت کو آگے لانے اور عوام تک اس کی خبریں پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اجو کہ ڈرامہ‘ فلم اور فیشن انڈسٹری کو … دینے کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے جو کہ انڈسٹری کی بحالی میں معاون ہو گا۔

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 13:29:45

Rlated Stars :