اپنی پہلی فلم سے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالوں گا۔وکی جٹ

پہلے کیمرے سے بہت خوف آتاتھا مگر گانے کی عکسبندی کے ساتھ نوید رضانے یہ خوف بھی ختم کردیا

پیر 29 مئی 2023 13:16

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) اپنی پہلی فلم سے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالوں گا۔ان خیالات کا اظہار ہدائتکار نوید رضاکی نئی فلم ’’گاڈ فادر کے ہیرووکی جٹ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں وکی جٹ کا کہناتھا کہ میںفلم’’ گاڈ فادر‘‘ میں لیڈ کردار کر رہا ہوں یہ میری پہلی فلم ہے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہدائتکار نوید رضا نے اپنی فلم میں کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

وکی جٹ کا کہناتھا کہ میں سمجھتا تھا کہ یہ کام بہت مشکل ہے مگر جب فلم ’’گاڈ فادر‘‘ کا پہلا سونگ مجھ پر نتھیاگلی کی خوبصورت وادی میں عکس بند کیاگیا جس میں ہدائتکار نوید رضا نے بڑی محبت سے مجھ سے کام لیا میرے اندر جو کیمرے کا خوف تھا وہ اس گانے کی عکسبندی کے ساتھ ہی ختم ہو گیا بہت جلد میں فلم کی شوٹنگزکا حصہ بن رہاہوں اور مجھے یقین ہے کہ ’’گاڈ فادر‘‘ میرے کیرئیر کی یادگار فلم ثابت ہوگی۔ اس کی شوٹنگ uk میں بھی کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 13:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :