بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہے، ناصر خان جان بیٹے کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئے

جمعرات 1 جون 2023 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) پاکستانی سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔نجی ٹی وی شوت میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے بتایا کہ میرے بیٹے آریان کو دل کی بیماری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو اہلیہ نے بیٹے کا چیک اپ کروایا تھا اسی دوران ہمیں معلوم ہوا کہ بیٹے کو قلب کی شکایت ہے۔ناصر خان جان نے کہا کہ میری اہلیہ بہت پریشان تھی، اس کا کہنا تھا کہ آپ ابھی واپس گھر آ جائیں جس پر میں نے صبر کیا اور اہلیہ کو بھی صبر کا کہا، کیوں کہ میں جو کام کر رہا ہوں وہ کام بھی میرے بیٹے اور اہلیہ کیلئے ہی ہے۔

وقت اشاعت : 01/06/2023 - 23:37:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :