مشکل کردار چیلنج سمجھ کر قبول کرتی ہوں ‘بروس ولس اچھا اداکار ہے ۔ہیلی بیری

ہفتہ 14 جولائی 2007 12:55

لاس اینجلس(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14جولائی 2007 ) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلی بیری نے کہا ہے مجھے فلموں میں سنسنی خیز کردار ادا کرنے میں مزا آتا ہے ۔ میں مشکل کردار چیلنج سمجھ کر قبول کرتی ہوں ۔ اداکارہ نے بروس ولس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے اداکار کے ساتھ ایک اچھا پڑوسی بھی ہے ۔ ہیلی بیری نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جیمز فولے کی فلم ”پرفکیٹ اسٹرینجر“کی فلم بندی کے دوران ہم دونوں کے مابین ذہنی ہم آہنگی کی وجہ سے کوئی مشکل نہیں پیش آئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار رپورٹر کا ہے ۔ اس کردار کو کرنے کی میری بہت زیادہ خواہش تھی ۔ اس فلم میں بروس ولس کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی ہوتی ہے اور اس ایجنسی کا اعلی افسر میرے قریبی دوست کو مار دیتا ہے ۔ میں اس ایجنسی میں ملازمت حاصل کرتی ہوں تا کہ میں قاتل کا سراغ لگا سکوں ۔
وقت اشاعت : 14/07/2007 - 12:55:18

Rlated Stars :