بالی ووڈ نے بھی منی پور واقعے کیخلاف آواز اٹھا دی

جمعرات 20 جولائی 2023 21:05

بالی ووڈ نے بھی منی پور واقعے کیخلاف آواز اٹھا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2023ء) بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران 2 خواتین کے ساتھ انسانیت کو شرما دینے والے واقعے کے خلاف بالی ووڈ سے بھی آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر لکھا کہ منی پور میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو خوفناک ہے جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

کیارا ایڈوانی نے لکھا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ خواتین کو جلد سے جلد انصاف ملے اور ملزمان کو سخت ترین سزا دی جانی چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔اس کے علاوہ اداکار اکشے کمار نے بھی اس واقعے پر دکھ، افسوس اور غصے کا اظہار کیا ہے۔اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے لکھا کہ منی پور میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو نے مجھے دہلا دیا، امید ہے مجرموں کو ایسی سخت سے سخت سزا ملے گی کہ کوئی دوبارہ ایسا خوفناک کام کرنے کا سوچے گا بھی نہیںسونو سود اور دیگر اداکاروں نے بھی منی پور واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔۔
وقت اشاعت : 20/07/2023 - 21:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :