" ڈائی ورجنٹ" کے سیکوئل " انسرجنٹ" کا نیا ر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

اتوار 1 فروری 2015 14:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) .بلاک بسٹرہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم" ڈائی ورجنٹ" کے سیکیوئل " اِنسرجنٹ" کا نیا ر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رابرٹ شیونٹکی کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذہے جس میں مختلف گروہوں میں تقسیم لوگوں میں سے ایک نوجوان لڑکی خود کو کسی بھی گروپ کیلئے موضوع نہیں سمجھتی اور اپنی جان خطرے میں ڈال کرمظلوم لوگوں کی مدد کرتی نظر آتی ہے۔ غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائیلین ووڈ کو دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/02/2015 - 14:55:21