اداکارہ سارہ خان پر فحش رقص اور دو معنی جملے ادا کرنے پر 16روز کیلئے پابندی عائد

اتوار 8 فروری 2015 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء ) تھیٹر کی مایہ نا ز اداکارہ سارہ خان پر فحش رقص اور دو معنی جملے ادا کرنے پر 16روز کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تماثیل تھیٹر کے زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”میٹھے کریلے “میں ادکارہ سارہ خان نے دوران پرفارمنس غیر اخلاقی رقص اور ذومعنی جملے اداکیے جس پر ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیم نے ان کی پرفارمنس پر16دنوں کیلئے پابندی عائد کرد ی ہے ۔مذکورہ ڈرامے کے ہدایتکار اظہر ملک اور پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/02/2015 - 12:30:08

Rlated Stars :