مسلمان مندرجا سکتے ہیں توایک ہندو لڑکی بھی کعبہ جا سکتی ہے، راکھی ساونت کا عمرے سے واپسی پربیان

جمعرات 31 اگست 2023 22:10

مسلمان مندرجا سکتے ہیں توایک ہندو لڑکی بھی کعبہ جا سکتی ہے، راکھی ساونت کا عمرے سے واپسی پربیان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2023ء) ہر آنے والے دن نئے تنازع میں گھری رہنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے نئے بیان نے اٴْن کے مسلمان ہونے سے متعلق سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ڈرامہ کوئین راکھی ساونت جیسے ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس بھارت پہنچی انہوں نے متنازع بیان دے ڈالا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا استقبال کیے جانے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اٴْنہیں ہار پہنائے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کی ہے۔

(جاری ہے)

راکھی ساونت کا اس دوران کہنا تھا کہ وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ اٴْن کا بلاوا آیا اور وہ عمرے کے لیے سعودی عرب گئیں، وہ عمرہ کرنے کے بعد بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔اسی دوران راکھی کا میڈیا سے کہنا ہے کہ آپ لوگ باتیں کرتے ہیں، جو مسلمان ہو کر مندر جاتے ہیں، آپ لوگ اٴْنہیں کچھ نہیں بولتے، اگر ایک ہندو لڑکی کعبہ شریف چلی گئی، خدا سے ملی، میرا بلاوا آیا تو آپ لوگوں نے تو زلزلہ مچا دیا ہے۔عمرہ کرنے کے باوجود راکھی ساونت کا میڈیا کے سامنے خود کو ہندو لڑکی کہنے پر سوشل میڈیا صارفین راکھی کے تبدیلی مذہب پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 31/08/2023 - 22:10:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :