پی ٹی وی کے معروف اداکار عابد علی کی چوتھی برسی5ستمبرکو منائی جائے گی

جمعہ 1 ستمبر 2023 19:58

پی ٹی وی کے معروف اداکار عابد علی کی چوتھی برسی5ستمبرکو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2023ء) پی ٹی وی کے معروف اداکار عابد علی کی چوتھی برسی5ستمبرکو منائی جائے گی۔ ٹیلی ویژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث سے شہرت حاصل ہوئی۔انھوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں کام کیا 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ خواہش، دشت، دوسرا آسمان، وارث اور مہندی عابد علی کے یادگار ڈرامے ہیںعابد علی5ستمبر2019ء کو 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

وقت اشاعت : 01/09/2023 - 19:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :