اداکارہ حمائمہ ملک 18نومبر کو 36ویں سالگرہ منائینگی

ہفتہ 11 نومبر 2023 14:50

اداکارہ حمائمہ ملک 18نومبر کو 36ویں سالگرہ منائینگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) نامور اداکارہ حمائمہ ملک 18نومبر 36ویں سالگرہ منائیں گی۔ حمائمہ ملک18نومبر 1987ء کو کوئٹہ میں پید اہوئیں اور اپنے کیرئیر کاآغاز کراچی میں ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد وہ ٹی و ی ڈراموں میں جلوہ گرہوئیں اور اپنی علیحدہ پہچان بنائی۔

(جاری ہے)

حمائمہ ملک کو اصل شہر ت ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’بول ‘‘سے ملی جس میں کام کرنے کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئیں ۔بعد ازاں ان کو بھارتی فلموں کی پیشکش بھی ہوئی اورانہوں نے بالی وڈ کی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوایا ۔

وقت اشاعت : 11/11/2023 - 14:50:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :