جیکولین فرنینڈس فیملی کے ہمراہ ویتنام روانہ

اتوار 22 فروری 2015 14:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فیملی کے ساتھ 5 روزہ ٹور پر ویت نام روانہ ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنا پہلا ہالی ووڈ پراجیکٹ ''ڈیفینیشن آف دی فیئر'' مکمل کیا جس کے بعد وہ اپنے دو بھائیوں اور بڑی بہن کے ساتھ ویت نام کے ٹور پر روانہ ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ ویت نام ایک دلچسپ جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین دن جنگل میں کیمپنگ اور گہرے سمندر میں غوطہ خوری بھی کریں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ 2015ء کیلئے ایک مصروف سال ہو گا اس لئے میں اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھ رہی ہوں اور معمول کی ورزش چھٹیوں میں بھی جاری رکھتی ہوں۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 14:21:18

Rlated Stars :