بوائے فرینڈ نے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا، عائشہ عمر

ہم دونوں اس قدر قریب تھے کہ شادی ہونیوالی تھی مگر خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا، اداکارہ

جمعہ 5 جنوری 2024 22:53

بوائے فرینڈ نے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا، عائشہ عمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ماضی میں جس لڑکے کیساتھ تعلقات میں تھی اٴْس نے مجھے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ ‘ماضی میں جس لڑکے کیساتھ رومانوی تعلقات تھے، اٴْس نے مجھے محبت کے نام پر متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا،اس وقت میری عمر کم تھی تو میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ناروا سلوک کو سمجھ نہیں سکی اور تشدد کو محبت سمجھنے لگی تھی۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ وہ شخص مجھے بار بار تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور پھر اپنی غلطی کا اعتراف کرکے مجھ سے معافی مانگتا تھا، وہ مجھے کہتا تھا کہ مجھ سے برادشت نہیں ہوتا کوئی دوسرا شخص تمہیں دیکھے یا تم سے بات کرے۔عائشہ عمر نے کہا کہ میں اٴْس شخص کی ان جذباتی باتوں کو سچا پیار سمجھتی تھی، اس لئے خاموشی سے تشدد برداشت کرتی رہی ،ہم دونوں اس قدر قریب ہوچکے تھے کہ ہماری شادی ہونیوالی تھی لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے اٴْس وقت تو سمجھ نہیں آیا لیکن آج اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میری شادی اٴْس شخص سے نہیں ہوئی۔
وقت اشاعت : 05/01/2024 - 22:53:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :