بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے

متھن چکرورتی کی شوٹنگ سے واپسی پر طبیعت ناساز ہوگئی تھی

پیر 12 فروری 2024 12:58

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے ہیں، اٴْن کا علاج جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار متھن چکرورتی کو 10 فروری کی صبح سینے میں تکلیف، اوپری اور نچلے اعضائ میں کمزوری کی شکایت کے ساتھ کولکتہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اٴْن کے دماغ کا ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

ایم آر آئی کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوا کہ متھن چکرورتی کو دماغ کا فالج ہوا ہے جس کے بعد اٴْن کا علاج جاری ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متھن چکرورتی مکمل طور پر ہوش میں ہیں، اٴْن کی صحت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، اٴْنہیں طاقت کے لیے ڈرپس لگائی جارہی ہیں اور ساتھ ہی نرم غذا بھی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ متھن چکرورتی کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے پہلے اٴْن کا مزید طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ اداکار کو گھر جانے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب متھن چکرورتی کی اسپتال سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ سکانتا مجمدار اداکار سے ملاقات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ 10 فروری کی صبح متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں اچانک اٴْن کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اٴْنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/02/2024 - 12:58:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :