اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

جمعرات 7 مارچ 2024 22:45

اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں پالی ہل میں واقع ناروج ہل میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت کی 13ویں منزل پر آگ لگ گئی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آگ بجھانے والا عملہ اپنی گاڑیوں اور مشینوں کے ساتھ پہنچا، مقامی لوگوں کے مطابق آگ اصل میں تیرہویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی۔اطلاعات کے مطابق جیکولین فرنینڈس اس بلڈنگ کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں مقیم ہیں، آگ شام آٹھ بجے لگی، جس پر قابو پالیا گیا۔

وقت اشاعت : 07/03/2024 - 22:45:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :