اے آررحمان نے موسیقی کے میدان میں نیا کارنامہ سرانجام دیدیا

پیر 18 مارچ 2024 21:57

اے آررحمان نے موسیقی کے میدان میں نیا کارنامہ سرانجام دیدیا
چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) بھارت کے لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فلم لال سلام کیلئے دو آنجہانی گلوکاروں بمبا باکیا اور شاہل حمید کی آواز کو دوبارہ تخلیق کردیا۔موسیقی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کچھ حلقوں کی جانب سے اے آر رحمان پر تنقید ہوئی جس پر انہوں نے اپنا ردعمل بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے موسیقار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہم اپنے کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور اس میں تیزی بھی لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے آئی کی مدد سے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعے ہم نوجوانوں کو لیڈر بناسکتے ہیں۔اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ لوگوں کی ملازمتوں کو اس سے خطرہ نہ ہو۔
وقت اشاعت : 18/03/2024 - 21:57:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :