فلسطینیوں کی تکالیف کا سوچ کر ہڈیوں کی سرجری میں ہمت ملی، عائشہ عمر

کار حادثے میں اداکارہ کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں

منگل 19 مارچ 2024 16:23

فلسطینیوں کی تکالیف کا سوچ کر ہڈیوں کی سرجری میں ہمت ملی، عائشہ عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی بھائی اور بہنوں کی تکالیف کا سوچ کر انہیں اپنی سرجری میں ہمت ملی ہے۔اداکارہ نے کالر بون سرجری کے بعد اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پیچیدہ آپریشن کے متعلق معلومات مداحوں سے شیئر کی۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر نے بتایا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں اب بھی چلنے پھرنے اور بات چیت میں دشواری کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پیلوک بون کے حصے سے ہڈی کا ٹکڑا لے کر ان کے کالر بون کی جگہ پر لگایا گیا ہے جبکہ ساتھ میں سپورٹ کیلئے ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی گئی ہیں۔یاد رہے کہ عائشہ عمر نے 15 مارچ کو انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 16:23:48