اپنی بیٹی کے ذریعے اپنی تمام ادھوری خواہشات پورا کرتی ہوں: رانی مکھر جی

جمعرات 21 مارچ 2024 21:11

اپنی بیٹی کے ذریعے اپنی تمام ادھوری خواہشات پورا کرتی ہوں: رانی مکھر جی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ تعلیم کی وجہ سے بچپن میں کبھی اپنی سالگرہ نہیں منا سکی اس لئے اپنی بیٹی کے ذریعے اپنی تمام ادھوری خواہشات پوری کرتی ہوں۔ گزشتہ روز اپنی 46ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی سالگرہ منانا بہت پسند ہے لیکن ہمیشہ میری سالگرہ کے دوران، اسکول کے فائنل امتحانات آجاتے تھے جس کی وجہ سے والدہ سالگرہ نہیں منانے دیتی تھیں۔

(جاری ہے)

رانی مکھرجی نے کہا کہ میں اپنی سالگرہ کے دن دکھی ہوتی تھی کیونکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا جشن منانے کے بجائے، کتابیں لیکر امتحانات کی تیاری کررہی ہوتی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ میری اداسی دور کرنے کے لیے مجھے چاکلیٹس دیتی تھیں تاکہ میں اپنی کلاس کے تمام دوستوں کو وہ چاکلیٹ دے کر اپنی سالگرہ کی تھوڑی سی خوشی منا سکوں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی بیٹی ادیرا کے ذریعے اپنی تمام ادھوری خواہشات کو پوری کرتی ہیں۔رانی مکھرجی نے کہا کہ اب میں اپنی بیٹی ادیرا کی سالگرہ بہت پیار سے مناتی ہوں، مجھے اپنی سالگرہ سے جو توقعات تھیں، انہیں میں اپنی بیٹی کی سالگرہ کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 21:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :