نوال سعید کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا

تصاویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا

منگل 2 اپریل 2024 21:26

نوال سعید کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی نئی دلکش تصاویر نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔مذکورہ تصاویر میں نوال سعید نے سی گرین رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں اور نازک اداؤں کے ساتھ اداکارہ مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گراتی نظر آ رہی ہیں۔تصاویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا جبکہ اداکارہ نوال سعید کے مداح پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں خوب تعریفیں کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/04/2024 - 21:26:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :