اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈزنی فلم میں دیسی شہزادی بننے کی خبریں زیر گردش

پیر 8 اپریل 2024 20:48

اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈزنی فلم میں دیسی شہزادی بننے کی خبریں زیر گردش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈزنی فلم میں بھارت سے تعلق رکھنے والی شہزادی کے کردار کیلئے سائن کیے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ سے فلم میکر گورندر چڈھا رابطے میں ہیں جو اداکارہ کو اپنی ڈزنی کیلئے بننے والی میوزیکل فلم میں ایک دیسی شہزادی کے کردار کیلئے کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی کاسٹ کا حتمی فیصلہ اسکرپٹ کے مکمل ہونے کے بعد لیا جائیگا لیکن عالیہ بھٹ فلم میکر کی اولین ترجیح ہیں۔رپورٹس کے مطابق اگر معاملات صحیح طرح سے طے ہوگئے تو عالیہ بھٹ سال 2025 کے درمیانی مہینوں سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ اس حوالے سے عالیہ بھٹ اور فلم میکر گورندر چڈھا دونوں نے ہی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/04/2024 - 20:48:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :