اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں

بدھ 17 اپریل 2024 12:41

اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں۔حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ہدایتکار و پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس تقریب کی چند تصاویر یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے جبکہ تصاویر سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اقرا عزیز اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ تصاویر میں اقرا عزیز اپنے پوز سے مداحوں کو اشارہ دے رہی ہیں کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں، تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے اقرا عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 12:41:17