کنگ خان ایک بارپھر ’’ڈان‘‘ بنیں گے

بدھ 24 اپریل 2024 20:39

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) بالی ووڈ سپرسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان بنیں گے، اس فلم میں ان کی بیٹی سہانہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اپنی آئندہ فلم کنگ میں شاہ رخ خان ’’ڈان‘‘ کا کردار ادا کریں گے۔ سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بڑے پردے پر سہانہ خان کی ڈیبیو فلم بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان یہ فلم آڈینس کیلئے بنا رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ فلم بین انہیں ایسے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں جو کہ غیر واضح ہو۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان منفی کردار کرنے کے حوالے سے بھی کافی معروف ہیں جہاں ان کی یادگار فلموں میں ڈر، انجام، بازیگر اور رئیس شامل ہیں اور اب امکان ہے کہ وہ ایک بار پھر ایسا ہی کردار ادا کریں۔تاہم یہ کردار فرحان اختر کی ڈان تھری جیسا نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 20:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :