عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں

منگل 14 مئی 2024 14:02

عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان کی ہر دلعزیز، معروف اداکارہ و سپر ماڈل عائزہ خان نے ایک بار پھر بطور ماں زندگی کے خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے مدرز ڈے کے موقع پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ کی اداکارہ نے ماں کے رشتے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ننھے منے بچوں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے طویل کیپشن لکھا ہے۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ماں کا دن مبارک ہو! یاد رکھیں، بچے اپنے والدین کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے بچے کی ہر حرکت کو نظر میں رکھیں، آپ کے بچے جو بھی آپ کو کرتا ہوا دیکھ رہے ہیں وہ اس کی عکاسی کریں گے، انہیں پیار دیں، اپنے بچوں کے لیے یادیں اکٹھی کریں، ماں ہونا واقعی عورت کی سب سے بڑی طاقت ہے، الحمدللّٰہ۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 14:02:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :