اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان

میں نے اپنی ملازمت سے ملنے والی پہلی تنخواہ کا اپنی پہلی فلم سے موازنہ کیا اور یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ فلمی کیریئر زیادہ منافع بخش ہے

جمعرات 16 مئی 2024 12:27

اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) بالی ووڈ کی اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری کا شوق پورا کرنے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کی جاب چھوڑی، لیکن ڈائریکٹر نے کسی اور اداکاروں کو اپنی فلم میں لے لیا۔سابق کرکٹر منصور علی خان پٹوڈی اور سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی صاحبزادی سوہا علی خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر کے انتخاب سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تھیٹر میں بڑی ہونے والی بچی تھیں اور جانتی تھیں کہ میری ماں اور بھائی اداکار ہیں، مگر میں کچھ مختلف کرنا چاہتی تھی اور ایسا محسوس نہیں کرنا چاہتی تھی کہ میں اپنی والدہ اور بھائی کی نقل کررہی ہوں، یا آسان راستہ اختیار کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سوہا علی خان نے کہا کہ لہٰذا میں نے کارپوریٹ سیکٹر میں کام کیا اور میں اپنے خاندان میں پہلی ڈگری حاصل کرنے والی لڑکی ہوں۔

اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، سوہا علی خان نے کہا کہ "مجھے ایک سال میں 2 لاکھ روپے ملے۔ یہ پوسٹ گریجویٹ تنخواہ تھی اور میں اس وقت ممبئی میں 17,000 روپے ماہانہ کرایہ ادا کر رہی تھی۔ میں نہیں جانتی کہ نواب خاندانوں کے بارے میں آپ کا کیا تاثر ہے لیکن میرے پاس بہت زیادہ نقد رقم نہیں ہے۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کا کیرئیر تبدیل کرنے کا فیصلہ بنیادی طور پر مالی تحفظات کی وجہ سے تھا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ملازمت سے ملنے والی پہلی تنخواہ کا اپنی پہلی فلم سے موازنہ کیا اور یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ فلمی کیریئر زیادہ منافع بخش ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2024 - 12:27:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :