گ*اداکار رنبیر کپور کا سوناکشی سنہا کیساتھ کام کرنے سے انکار کی وجہ سامنے آ گئی

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

ذ*ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) بالی ووڈ کے سٹار داکار رنبیر کپور کا اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر نے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے سوناکشی سنہا کے ساتھ کبھی کام کرنے سے متعلق اپنی رضامندی ظاہر نہیں کی ہے، اداکار کا ماننا ہے کہ سوناکشی اِن سے بہت بڑی نظر آتی ہیں اور اِن کی جوڑی اسکرین پر جچے گی نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کا خیال ہے کہ اسکرین پر ان کی سوناکشی کے ساتھ جوڑی مداحوں کو قائل نہیں کر پائے گی۔

وقت اشاعت : 16/05/2024 - 18:05:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :