فواد خان جیسے بڑے اداکار سے موازنہ فخر کی بات ہے، بھارتی اداکارہ طہ شاہ

جمعہ 17 مئی 2024 23:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں تاجدار کا کردار کرنے والے بھارتی اداکار طہ شاہ نے کہا ہے کہ فواد خان جیسے بڑے اداکار سے موازنہ فخر کی بات ہے۔طہ شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ویب سیریز ہیرامنڈی میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

ان سے پوچھا گیا کہ مداح ویب سیریز میں آپ کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو اس بارے میں آپ کیا کہیں گی جس پر انہوں نے کہا کہ میرے لئے چہرے کا موازنہ تو اتنی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ میرے لئے زیادہ اہم یہ ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ بڑے اداکاروں سے کریں ،میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ مداحوں نے سیریز میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل جیسے بڑے اداکاروں سے کیا ہے۔

طہ شاہ نے کہا کہ مداحوں نے میرے رومانس کرنے کے انداز کا موازنہ شاہ رخ خان کے رومانس کے انداز سے کیا ،اب اس سے زیادہ کسی کو کیا چاہئے۔
وقت اشاعت : 17/05/2024 - 23:17:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :