پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش

بین الاقوامی اینی میشن انڈسٹری کی طرف سے فلم کو تسلیم کیا جانا ایک خواب پورا ہونا ہے،پروڈیوسر خضر ریاض

ہفتہ 18 مئی 2024 13:22

پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق Annecyپریمئیر سے پہلے بات کرتے ہوئے دی گلاس ورکر کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ یہ سفر 10سال پہلے 2014میں شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کریگی۔اس حوالے سے دی گلاس ورکر کے پروڈیوسر خضر ریاض نے کہا کہ بین الاقوامی اینی میشن انڈسٹری کی طرف سے فلم کو تسلیم کیا جانا ایک خواب پورا ہونا ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم دی پاکستانی کریسنٹ کلیکٹیو کی پیشکش ہے جسے عالمی سطح پر بہت پریزائی مل رہی ہے۔

وقت اشاعت : 18/05/2024 - 13:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :