بھارتی پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹربیوٹ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 18 مئی 2024 20:25

بھارتی پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹربیوٹ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) معروف بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کودیا گیا ٹربیوٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی پاکستانی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے مداح نکلے ،انسٹاگرام پر شازیہ منظور نے بھارتی پنجابی گلوکار کی ویڈیو شیئر کی، جس میں بھارتی گلوکار ان کا مشہور پنجابی گانا ’چن میرے مکھنا‘ اپنے انداز میں پیش کرتے دکھائی دیئے۔

شازیہ منظور نے اپنی پوسٹ میں بھارتی پنجابی گلوکار کی تعریف کرتے ہوئے، پنجاب، پنجابی اور پنجابیت کو فروغ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔پاکستانی معروف گلوکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے خود کو ان کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے ان کے لیے احترام کا اظہار کیا۔بھارتی گلوکار کے تبصرے پر شازیہ منظور نے انہیں پنجابیوں کا فخر قرار دیتے ہوئے خود کو بھی ان کا مداح ظاہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2024 - 20:25:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :