یاسر نواز کی میگا ڈرامہ ’’نورجہاں ‘‘کاسٹنگ پر ندا یاسر حیران رہ گئیں

ہفتہ 25 مئی 2024 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے شو میں میگا ڈرامہ نورجہاں کی کاسٹ کی میزبانی کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ ان کے اپنے شوہر اس میگا ڈرامے کا حصہ ہیں۔یاسر نواز دراصل صبا حمید کے شوہراور تمام بیٹوں کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسٹوری لائن میں انہیں مردہ والد کے طور پر دکھایا گیا ہے اور ڈرامے میں صرف ان کی تصویر دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علی رحمان خان اور کبریٰ خان نے ندا یاسر کے ساتھ یہ حقیقت شیئر کی، جو یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ ان کے شوہر جو نسبتا چھوٹے ہیں اور پہلے ہی ڈراموں میں سسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔بہر حال وہ خوش بھی تھیں کہ وہ اب نور جہاں کو دیکھیں گی، کیونکہ ان کے شوہر کی تصویر اس کا ایک حصہ ہے۔ندا یاسر اور یاسر نواز انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا اپنا کام کر رہے ہیں اور دونوں اپنے اپنے شعبوں میں مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ یاسر نواز ایک مشہور ہدایت کار اور کامیاب اداکار ہیں،جبکہ ندا یاسر کئی سالوں سے مارننگ شو کی میزبانی کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/05/2024 - 22:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :