ولگریٹی پسند نہیں،ایسی چیزوں سے کوئی سپر سٹار نہیں بنتا، ہانیہ عامر

ہمارے ہاں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جن سے ملک کا نام روشن ہو

پیر 3 جون 2024 13:59

ولگریٹی پسند نہیں،ایسی چیزوں سے کوئی سپر سٹار نہیں بنتا، ہانیہ عامر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مجھے ولگریٹی بالکل پسند نہیں ہے اس طرح کی چیزوں سے کوئی سپر سٹار نہیں بنتا۔

(جاری ہے)

حال میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ہانیہ سے سوال کیا کہ فلموں میں آئٹم سونگ کے بڑے چرچے ہیں، آپ کو کسی فلم میں آئٹم نمبر کرنے کی پیشکش ہوئی تو کریں گی سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں گانے کے بول اور پھر لباس پر ضرور بات کروں گی ، کیوں کہ مجھے ولگریٹی بالکل پسند نہیں ہے۔

اس طرح کی چیزوں سے کوئی سپر سٹار نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جن سے ملک کا نام روشن ہو، بین الاقوامی مقابلوں میں ایوا رڈ جیت کر لائیں، ہمیں اپنے سافٹ امیج کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔
وقت اشاعت : 03/06/2024 - 13:59:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :