ہالی ووڈ فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر ریلیز

پیر 13 اپریل 2015 12:37

ہالی ووڈ فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر ریلیز

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ، فلم آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی،ایکشن فلموں کے شائقین کیلئے ایکشن اور تھرلر سے بھرپور سپرہیرو فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا،فلم میں الٹرون نامی فکشن کریکٹر ولن کے روپ میں جلوہ گرہوگا ، جو انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے کوشش کرتا نظر آئے گا،فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون دوہزار بارہ کی سپرہٹ فلم ایونجرزکاسیکوئل ہے جس نے باکس آفس راج کیا تھا،فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر،کرس ایوانز ،کرس ہومزورتھ اور مارک روفالو شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 12:37:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :