برصغیر کی معروف غزل گائیک اور نامور گلو کارہ اقبال بانوکی چھٹی برسی کل منائی جائیگی

پیر 20 اپریل 2015 13:01

برصغیر کی معروف غزل گائیک اور نامور گلو کارہ اقبال بانوکی چھٹی برسی کل منائی جائیگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) برصغیر کی معروف غزل گائیک اور پاکستان کی نامور گلو کارہ اقبال بانوکی چھٹی برسی آج (منگل ) کو منائی جائے گی ۔ اقبال بانو 1935 ء میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی ۔تقسیم ہند کے بعد انہوں نے 1950 ء میں اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا۔

انہیں غزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل ، نیم کلاسیکل ، ٹھمری اور دادرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔

(جاری ہے)

وہ اردو ، پنجابی ، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مختلف زبانوں میں غزل گائیکی میں اپنی خصوصی مہارت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔انہوں نے متعدد فلموں کیلئے غزلیں اور گیت گائے ،فلم قاتل میں ان کی آواز میں گایا ہو اگیت پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے ، تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔انہیں1990 ء میں صدارتی ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔اقبال بانو 21اپریل 2009 ء کو 74 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 13:01:37

Rlated Stars :