اداکار سخاوت ناز دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے

منگل 21 اپریل 2015 14:35

اداکار سخاوت ناز دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار سخاوت ناز دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل اداکار سخاوت ناز کی اہلیہ کے ہاں خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔

(جاری ہے)

سخاوت ناز اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بڑے خوش ہوئے اور انہوں نے اس خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے سخاوت ناز کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سخاوت ناز دو بچوں کے باپ ہیں جن میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہے ۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 14:35:55