اداکار متھن چکروتی ہیرو کے بعد ڈائریکٹ بن گئے

بدھ 22 اگست 2007 12:53

ممبئی (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 اگست 2007) بالی وڈ کے اداکار متھن چکروتی ہیرو کے بعد ڈائریکٹ بن گئے ۔تفصیل کے مطابق متھن رواں سال کے آخر میں ایک نئی فلم کو ڈائریکٹ کرینگے یہ فلم پوری طرح سے کمرشل ہو گی ۔

(جاری ہے)

متھن کے مطابق فلم کا ایک گیت وہ بھپی لہری سے کمپوز کروائینگے۔ فلم میں اپنے بیٹے میموہ کو کاسٹ کے سوال پر متھن نے کہا کہ وہ پروڈیوسر کو اپنے بیٹے کو فلم میں سائن کرنے کیلئے زبردستی نہیں کرینگے ۔ فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور بہت جلد فلم کا نام اور کاسٹ مکمل کر کے شوٹنگ شروع کر دی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 22/08/2007 - 12:53:22

Rlated Stars :