شاہ رخ کی مداحوں سے خواتین کا احترام کرنے کی اپیل

اتوار 17 مئی 2015 12:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) بالی ووڈ کنگ خان نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ خواتین، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام کریں۔ اپنے ٹویٹر مداحوں کی تعداد تیرہ ملین سے زائد تجاوز کرنے کے بعد انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی پسندیدگی پر ان کا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری فیملی مختلف افراد کا مجموعہ ہوتی ہیں جن میں بہنیں، بیٹیاں، مائیں، بیوی بھی شامل ہیں اور ہمیں ان کی عزت کرنی چاہئے. انہوں نے کہا کہ بیشک آپ رشتوں سے لڑیں، پیاد دیں اختلاف کریں تاہم انہیں گالم گلوچ مت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان رشتوں سے گھر کا مزہ ہوتا ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔

وقت اشاعت : 17/05/2015 - 12:50:17