سینئر اداکارہ مہوش کیلئے تعزیتی ریفرنس کل الحمرا میں منعقد کیا جائیگا

جمعہ 29 مئی 2015 15:17

سینئر اداکارہ مہوش کیلئے تعزیتی ریفرنس کل الحمرا میں منعقد کیا جائیگا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سینئر اداکارہ مہوش کے لئے تعزیتی ریفرنس آج ( ہفتہ ) الحمرا ہال lllمیں منعقد کیا جائیگا ۔ الحمرا آرٹس کونسل نے سینئر اداکارہ مہوش کی 40سالہ فنی خدمات کے اعتراف اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں اداکارہ مہوش کے ساتھی ان کی فنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس آج ( ہفتہ ) شام پانچ بجے منعقد ہو گا ۔یاد رہے کہ اداکارہ مہوش 10روز قبل دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 15:17:40