اشنا شاہ کے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،میزبان انوشے اشرف اوریشماگل نے تعریف کردی

ہفتہ 24 مئی 2025 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اشنا شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کوریو گرافر جاشان ملک کے ساتھ علی سیٹھی اور شے گل کے گانے لیفٹ رائٹ پر ڈانس کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ بہترین سے سیکھنا، جاشان ملک کی کوریو گرافی پر لیفٹ رائٹ پر ڈاانس، میں صرف سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں۔اشنا شاہ کی ویڈیوکو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے ڈانس مووز کی تعریف کررہے ہیں۔اداکارہ و میزبان انوشے اشرف اور اداکارہ یشما گل نے بھی ان کے ڈانس کی تعریف کی۔

وقت اشاعت : 24/05/2025 - 11:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :