ٹام کروزکا پاپ کارن کھانے کا دلچسپ اندازسوشل میڈیا پروائرل

جمعہ 23 مئی 2025 22:52

ٹام کروزکا پاپ کارن کھانے کا دلچسپ اندازسوشل میڈیا پروائرل
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کا پاپ کارن کھانے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹام کروز اپنی فلم مشن امپاسبل کی اسکریننگ شروع ہونے سے پہلے سینما ہال میں ایک طرف کھڑے خوشگوار موڈ میں نشانے لے لے کر جلدی جلدی پاپ کارن کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

امریکی اداکار کے پاپ کارن کھانے کا یہ دلچسپ انداز میڈیا اور سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب ٹام کروز نے امریکی اسپورٹس اینالسٹ پیٹ مکافی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے وائرل ویڈیو کے بارے میں یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا واقعی آپ پاپ کارن کھا رہے تھے کیونکہ اس سے پہلے اس طرح کسی اور کو پاپ کارن کھاتے نہیں دکھا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ سوال سن کر ایک قہقہہ لگایا اور کہا کہ میں واقعی پاپ کارن کھا رہا تھا اور میرے مداح جانتے ہیں کہ میں جب بھی فلم دیکھنے جاتا ہوں تو پاپ کارن لازمی کھاتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ مجھے فلم دیکھتے ہوئے پاپ کارن کھانا بہت پسند ہیں اور میں اس طرح خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں ہر ہفتے کے اختتام پر اسی انداز سے فلمیں دیکھتا ہوں۔سوشل میڈیا صارفین ٹام کروز کی پاپ کارن کھاتے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر محظوظ ہوتے اور اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/05/2025 - 22:52:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :