اکشے کمار کا نمستے لندن کے بعد اب نمستے انگلینڈ لانے کا فیصلہ

اکشے کمار کی ہیروئن کیلئے ہدایت کار نے ادھر ادھر نظریں نظر گھمانا شروع کر دیں

بدھ 17 جون 2015 17:23

اکشے کمار کا نمستے لندن کے بعد اب نمستے انگلینڈ لانے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء)اب اکشے کمار لیکر آرہے ہیں نمستے لندن کے بعد نمستے انگلینڈ، فلم ہوگی پیار و محبت کی کہانی بیان کرتی۔

(جاری ہے)

اکشے کمار کو پھر ملے گا موقع اپنے من پسند ہدایتکار وپل شاہ کے ساتھ کام کرنے کا جنہوں نے آٹھ سال پہلے بنائی تھی نمستے لندن ، اس بار فلم کا نام رکھا گیا ہے نمستے انگلینڈ جس میں لیڈنگ رول میں کھلاڑیوں کے کھلاڑی ہی ہیں۔نہ ہوگا اس میں ایکشن اور نہ ہی مار دھاڑ صرف اور صرف ہوگی پیار کی بات ،مووی میں اکشے کمار کی ہیروئن کون ہوگی ؟ بس اسی کا انتخاب کرنے کے لیے ہدایتکار نے ادھر ادھر نظریں گھمانا شروع کردی ہیں۔

وقت اشاعت : 17/06/2015 - 17:23:00

Rlated Stars :