صوبیہ خان کا رمضان المبارک میں کسی بھی اسٹیج ڈرامے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 جون 2015 14:22

صوبیہ خان کا رمضان المبارک میں کسی بھی اسٹیج ڈرامے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) اداکارہ صوبیہ خان نے رمضان المبارک کے دوران کسی بھی اسٹیج ڈرامے میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ صوبیہ خان نے رمضان المبارک کے دوران اسٹیج ڈرامہ میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے صوبیہ خان نے ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

18 جون۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ میں رمضان المبارک میں کسی بھی اسٹیج ڈرامے میں پرفارم نہیں کروں گی ۔ میں سارا سال اسٹیج ڈرامہ کرتی ہوں مگر رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کے لئے میں نے اسٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پورے ماہ روزے رکھنے کے ساتھ عبادات کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر اداکارائیں جو رمضان المبارک میں اسٹیج ڈرامے کریں گی ان کی کوئی ذاتی مجبوری بھی ہو سکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 18/06/2015 - 14:22:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :