میں ٹوٹ چکا ہوں، جسٹن بیبرنے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا

منگل 17 جون 2025 22:18

میں ٹوٹ چکا ہوں، جسٹن بیبرنے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء)کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر حالیہ دنوں میں اپنی وائرل ویڈیوز اور سخت رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے بٴْرے رویے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل جسٹن بیبر کیلیفورنیا میں پاپارازی کے ساتھ ایک جھگڑے کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے جہاں انہیں چیختے ہوئے اور اپنی نجی زندگی کے لیے پرائیویسی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد جسٹن بیبر نے ایک نامعلوم دوست کے ساتھ ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے اس دوست سے تعلقات ختم کر دیے کیونکہ اس نے بیبر کے رویے پر اعتراض کیا تھا۔تاہم اب جسٹن بیبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تفصیلی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ مسلسل اپنے بارے میں سوچتے سوچتے "تھک چکی" ہیں اور تنگ ا?چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/06/2025 - 22:18:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :