عالیہ بھٹ کی ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی

اتوار 21 جون 2015 16:01

عالیہ بھٹ کی ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی

ممبئی ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کے مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی ہے جس کی انہیں بہت خوشی ہے۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی چاہتوں اور محبتوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کو دو فلموں ”ہائی وے“ اور ”ٹو اسٹیٹس“ میں مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 16:01:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :