معروف کوریوگرافر سونو ڈینجرس نے ڈانس پرفارمر فضا رائو سے راہیں جدا کرلی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 جولائی 2025 12:56

معروف کوریوگرافر سونو ڈینجرس نے ڈانس پرفارمر فضا رائو سے راہیں جدا کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2025ء) معروف گلوکار، ریپر، ڈانس پرفارمر اور کوریوگرافر سونو ڈینجرس نے شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل، ڈانس پرفارمر فضا رائو سے راہیں جدا کرلی ان کے قریبی دوستوں نے ان دونوں فنکاروں کے درمیاں صلح کراونے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کارگر ثابت نہ ہوئی دونوں فنکاروں نے باہمی اور گھریلو اختلافات کے باعث راہیں جدا کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان ہم آہنگی قائم نہ رہ سکی، جس کے نتیجے میں ان کی علیحدگی اور طلاق ہو گئی دونوں کی شادی پانچ سال تک قائم رہی جسمیں انہوں نے بہت سے شوز میں اکٹھے پرفارمنس کا مظاہرہ کیاجبکہ گلوکارسونو ڈینجرس اور فائزہ ممتاز کی ایک ساڑھے تین سالہ بیٹی آیرا بھی ہے ۔

وقت اشاعت : 26/07/2025 - 12:56:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :