سیلفی کی روایت عام ہونے کی وجہ سے اب خود شاپنگ نہیں کرتی ، شلپا شیٹھی

جمعہ 26 جون 2015 16:02

سیلفی کی روایت عام ہونے کی وجہ سے اب خود شاپنگ نہیں کرتی ، شلپا شیٹھی

ممبئی ۔26جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا کہ سیلفی کی روایت عام ہونے کی وجہ سے وہ اب خود باہر نکل کر شاپنگ نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ آج کل بھارت میں ہر طرف سیلفی کا بخار چھایا ہوا ہے ۔ یہ روایت اتنی عام ہوگئی ہے کہ ان کا خود باہر نکل کر شاپنگ کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ مداح انہیں گھیر لیتے ہیں اور شاپنگ وہیں کی وہیں رہ جاتی ہے ۔ اس چیز کا حل انہوں نے یہ نکالاہے کہ اب وہ آن لائن شاپنگ کرتی ہیں اور پسندیدہ چیزیں آرڈر کر کے شاپنگ سے محظوظ ہوتی ہیں۔

وقت اشاعت : 26/06/2015 - 16:02:46

Rlated Stars :