یکطرفہ محبت انسان کو تباہ کر دیتی، میں زندہ مثال ہوں، شمعون عباسی

یک طرفہ محبت نے مجھے شدید تنہائی، ڈپریشن اور زندگی کی مشکلات سے دوچار کیا

بدھ 6 اگست 2025 11:55

یکطرفہ محبت انسان کو تباہ کر دیتی، میں زندہ مثال ہوں، شمعون عباسی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سینئر اداکار شمعون عباسی نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یک طرفہ محبت نے انہیں شدید تنہائی، ڈپریشن اور زندگی کی مشکلات سے دوچار کیا اور وہ خود اس تلخ حقیقت کی زندہ مثال ہیں۔شمعون عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکار نے کہا کہ وہ تعلقات میں ہمیشہ ناکام رہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اس میں ان کی بھی کچھ کوتاہیاں رہی ہوں گی۔

ان کے مطابق وہ اپنے کیریئر کو بنانے میں اس قدر مصروف ہو گئے تھے کہ ان کے قریبی رشتے آہستہ آہستہ ان سے دور ہوتے گئے کیونکہ ہر انسان اپنی زندگی کے لیے بہتر فیصلہ کرتا ہے، جب یہ سب کچھ ہوا تو وہ خود کو ایک ناکام انسان تصور کرنے لگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان تعلقات کے بارے میں کہیں سے کچھ سیکھتا نہیں ہے بلکہ جب وہ کسی تعلق میں ہوتا ہے تو اسی دوران سیکھتا ہے، ان کے ساتھ بھی یہی ہوا، وہ سمجھتے تھے کہ تھوڑی محنت کے بعد زندگی بہتر ہو جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور ان کے قریبی رشتے انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

اداکار کے مطابق جب یہ رشتے ان کی زندگی سے چلے گئے تو وہ بالکل تنہا رہ گئے کیونکہ انہوں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ یہ رشتے ایک دن ان کی زندگی سے چلے جائیں گے اور یہی بات انہیں اندر سے توڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ شدید ڈپریشن میں چلے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں ماند پڑ گئیں اور وہ اتنے خاموش اور سنجیدہ ہو گئے تھے کہ لوگ ان سے ڈرنے لگے تھے کہ کہیں وہ کوئی دہشتگرد تو نہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2025 - 11:55:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :