ماضی کی یادگار فلم رام لکھن کا بننے جارہا ہے ری میک

جمعرات 9 جولائی 2015 14:27

ماضی کی یادگار فلم رام لکھن کا بننے جارہا ہے ری میک

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم رام لکھن کا ری میک بننے جارہاہے جس میں لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا رول نبھانے کیلئے شردھا کپور سے بات کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سو کروڑ روپے کی فلموں کی ہیٹ ٹرک کرنے والی شردھا کپور کو ایک اور بڑا کردار ملنے والا ہے۔مووی میں عاشقی گرل ، وہی کردار ادا کریں گی جو ماضی میں ڈنسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کرچکی ہیں۔شردھا کپور اب ہاں کرتی ہیں ناں ، یہ تو ان کے اگلے اعلان کے بعد پتا چل سکے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ مادھوری والا کردار ان کے فلم کیرئیر کو ایک اور نئے موڑ پر لے آئے گا۔

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 14:27:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :